مسلم لیگ ن سیاسی تنہائی کا شکار ہے، وزیراعظم گیلانی
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراعظم گیلانی کہتے ہیں مسلم لیگ ن سیاسی تنہائی کا شکار ہے، عوام نے اپوزیشن کی پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی قیادت میں سندھ کابینہ کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سندھ اسمبلی کے سپیکر نثار کھوڑو، وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میر ہزار خان بجارانی، اراکین قومی اسمبلی نعمان شیخ، نواب علی وسان، میر اعجاز جاکھرانی بھی موجود تھے جبکہ صوبائی کابینہ کے وفد میں آغاز سراج درانی، ایاز احمد سومرو، شازیہ مری شامل تھی۔ اس موقع پر سندھ کابینہ نے وزیراعظم اور اتحادی حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریت اور آئین پاکستان کی پاسداری کیلئے کوششوں کو سراہا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔