Thursday, May 10, 2012

آئین کے مطابق شعبہ وفاق اپنے پاس نہیں رکھ سکتا ،رضا ربانی



اسلام آباد (سی ایم لنکس) سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل ہونے والے شعبے وفاق مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری کے بغیر اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔ سینٹ کا اجلاس چیئرمین نیئر بخاری کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران صحت کے قومی پروگراموں کی صوبوں کو منتقلی کے حوالے سے ایک سوال پرسینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ اس مسئلے کا فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہونا چاہیے تھا ۔ان کاکہنا تھا کہ یہ شعبہ آئین کے تحت صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے اور اسے انتظامی حکم کے تحت وفاق اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!