Sunday, May 20, 2012

ملک ميں بجلي کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار ميگاواٹ رہا

لاہور(سی ایم لنکس)ملک ميں بجلي کا شارٹ فال آج ساڑھے4 ہزار ميگاواٹ رہا ہے،چھٹي کے باوجود غيراعلانيہ لوڈشيڈنگ سے لوگ پريشان ہيں، لاہور سميت بڑے شہروں ميں 12سے14 گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور ديہات ميں20 بيس گھنٹے کي لوڈشيڈنگ کي جا رہي ہے.پيپکو ترجمان کيمطابق اتوار کے روز ملک ميں بجلي کي کل پيداوار12093 اورڈيمانڈ16593ميگاواٹ رہي. اس ميں ہائيڈل پيداوارکاحصہ 3973ميگاواٹ، تھرمل کا1735 اورآئي پي پيز کا حصہ6385ميگا واٹ رہا. کراچي کو680ميگاواٹ بجلي فراہم کي جا رہي ہے.ادھر چھٹي کے باوجود لاہورميں ہرگھنٹے بعد ايک گھنٹے کي لوڈشيڈنگ کا سلسلہ جاري ہے، پنجاب کے ديگر بڑے شہروں ميں چودہ ،چودہ جبکہ چھوٹے شہروں اور ديہات ميں بيس 20گھنٹے کي لوڈشيڈنگ کي جا رہي ہے.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!