Thursday, May 10, 2012

بجلی بحران ،صدر زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس



اسلام آباد(سی ایم لنکس) حکام نے صدر آصف زرداری کو یقین دہانی کروائی ہے کہ کل تک لوڈ شیڈنگ کی صورتحال میں بہتری آجائے گی ۔بجلی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ایوان صدر میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔اجلاس کی صدارت صدر آصف زرداری نے کی ۔اجلاس میں وزارت خزانہ ،وزار ت پانی و بجلی سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے ۔اجلاس میں ملک میں بجلی کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں حکام نے صدر زرداری کو یقین دہانی کروائی کہ کل تک لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر ہوجائے گی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کے شارٹ فال سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ارسال ہوگی ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرتاجارہا ہے اور اب بجلی کا شارٹ فال سات ہزار سات سے بھی تجاوز کرگیا ہے اور بجلی کی کمیابی کی وجہ سے لاہور میں چودہ گھنٹے جبکہ دیہاتی علاقوں میں بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!