Thursday, May 10, 2012

بجلی بحران پر عوام کے ساتھ ہیں: چودھری شجاعت


 

اسلام آباد(سی ایم لنکس)مسلم لیگ ق کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران پر ہم عوام کے ساتھ ہیں، عوامی مسئلہ کا فوری اور عملی حل پیش کیا جو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسترد کر دیا۔ چودھری شجاعت حسین نے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بجلی بحران کے اصل ذمہ دار شہباز شریف ہیں جنہوں نے دیگر وزرائے اعلیٰ کو بھی بجلی بحران کے خاتمہ کا فارمولا منظور نہیں کرنے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فارمولا ملک کے ممتاز معاشی اور تکنیکی ماہرین سے مشاورت کے بعد پیش کیا گیا تھا جس سے تین چار ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شہروں میں مکمل طور پر خاتمہ ہو جاتا اور دیہات میں بھی بجلی کی بندش کا دورانیہ دو گھنٹے سے زائد نہ ہوتا لیکن اس بات کی پرواہ کیے بغیر کہ بجلی کے بحران سے ملک کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہے اس فارمولا کو مسترد کر دیا گیا کیونکہ یہ ہماری پارٹی کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں ان کے حصہ سے 12 فیصد زائد دیا جو 50 ارب روپے ماہانہ بنتے ہیں اور صوبے سات ماہ تک یہ رقم وصول کر چکے ہیں۔ اگر صوبے تین ماہ تک یہ اضافی رقم نہ لیں تو 150 ارب روپے آئی پی پیز کو دینے سے ہماری بجلی کی پیداوار میگا واٹ تک بڑھ سکتی ہے جبکہ ہماری بجلی پیدا کرنے کی مجموعی استعداد 23 ہزار میگا واٹ ہے۔ انہوں نے کہا یہ امر افسوسناک ہے کہ یہ رقم وفاقی حکومت کو صرف اس بہانے سے بطور قرض دینے سے انکار کر دیا گیا کہ ان سے ہم نے مختلف ترقیاتی کام کرنے ہیں حالانکہ سب سے ضروری چیز بجلی ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!