Sunday, May 6, 2012

اپیل کیخلاف فیصلہ آیا تو وزیراعظم کو مستعفی ہونا پڑیگا، وزیردفاع



اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیردفاع چوہدری احمد مختار کہتے ہیں کہ عدلیہ کے ساتھ نواز شریف کے پرانے مراسم ہیں۔ اپیل کے بعد بھی عدلیہ کا یہی فیصلہ آیا تو وزیراعظم کو مستعفی ہونا پڑے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔ تفصیلی فیصلے کے بعد پارٹی لائحہ عمل طے کریں گے۔ ہمیں اپیل کرنے کا حق ہے۔ اپیل کے بعد بھی یہی فیصلہ آتا ہے توپھر مستعفی ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاچن کے مسئلہ کو حل کرنا مشکل ہے۔ سیاچن میں بھارتی اونچائی پر ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بہتر پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے ملکر کرنے کی درخواست کی ہے مگرامریکا نہیں مانتا۔ نیٹو سپلائی روکنے سے ہم پر بھی پابندی لگ سکتی ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!