Sunday, May 6, 2012

گوجرانوالہ: ن لیگ آج گیلانی مخالف ریلی نکالے گی



گوجرانوالہ(سی ایم لنکس) سیاسی درجہ حرارت میں تیزی، مسلم لیگ ن آج گوجرانوالہ میں گیلانی مخالف ریلی نکالے گی، تحریک انصاف عدلیہ کی حمایت میں اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوگی۔ حکومت مخالف تحریک کے تحت ن لیگ کے زیراہتمام گوجرانوالہ میں آج ریلی نکالی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز تحریک کے آغاز پر نواز شریف نے حکمرانوں کا لاتوں کا بھوت قراردیا جو باتوں سے نہیں مانتے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے لانگ مارچ کے لئے عوام کو تیاری کی بھی ہدایت کی۔مسلم لیگ ن نے ٹیکسلا جلسے سے حکومت مخالف مہم کا آغاز کر دیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ فیصلہ کرنا ہو گا، یہ اقتدار کی جنگ نہیں، پاکستان کے بقا کی جنگ ہے، ان زرداریوں اور گیلانیوں سے ٹکرانا ہوگا۔ نواز شریف نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں چھ کروڑ پاکستانی عوام کے ہیں، یہ انسانوں کی بستی ہے یہاں آئین اور قانون موجود ہے۔ سپریم کورٹ کا حکم ہے، خط لکھا جائے گا کوئی نہ کوئی تو لکھے گا، خط لکھنا ہی پڑے گا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ حکومت کے پانچ سال پورے ہو رہے ہیں، مگر ان پانچ سالوں میں حکومت نے کیا کام کیا، مشرف نے تو جو کیا سو کیا، لیکن زرداری صاحب تم نے بھی کچھ کم نہیں کیا۔ نواز شریف نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت سنگین خطرے میں ہے۔ اس سے پہلے قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ صرف ٹریلر ہے لانگ مارچ ابھی باقی ہے۔ بیوپاریوں اور اناڑیوں سے ملک کو شدید خطرہ ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ سونامی والے کو آصف زرداری یا گیلانی سے کوئی تکلیف نہیں، عدالتی فیصلے پر موقف کے بعد گیلانی، عمران خان کے قصیدے پڑھ رہے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!