Wednesday, May 23, 2012

صدر زرداری کو شکاگو نہیں جانا چاہئے تھا، عمران خان


 

اسلام آباد(سی ایم لنکس)  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ صدر زرداری کو شکاگو نہیں جانا چاہیئے تھا،،ان کے اس اقدام سے قوم کو ذلت سے سوا کچھ نہیں ملا۔ اسلام آباد میں جنرل علی قلی خان ریٹائرڈ اور ان کے بھائی احمد قلی خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں چالیس ہزار جانوں کی قربانی دینے والے ملک کے صدر سے نیٹو ممالک اور امریکہ کا رویہ شرم ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے صدر زرداری سے ملاقات کی نہ پاک افغان امریکہ کے صدور کی مشترکہ ملاقات ہوئی اور نہ ہی نیٹو پاکستان کی پارلیمانی قرارداد ماننے پر تیار ہے۔ صدر زرداری نے شکاگو جا کر ملک و قوم کی تذلیل کی۔ عمران خان نے کہا کہ ترک وزیراعظم کی آمد کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہمیں مدعو نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گیلانی کی اپیل مسترد ہونے پر عدالت کا حکم نہ مانا گیا تو سونامی مارچ کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ترک وزیراعظم کا بڑا مقام ہے کسی مسلمان وزیراعظم کی اتنی عزت نہیں جتنی ان کی ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!