Wednesday, May 23, 2012

کراچی، مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق




کراچی(سی ایم لنکس)  کراچی میں فائرنگ اور دیگر مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد تین بچوں اور خاتون سمیت 11 ہوگئی ہے جبکہ 32 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکاربھی شامل ہے۔ اب تک 10 گاڑیوں، درجنوں موٹر سائیکلوں اور پان منڈی کے قریب متعدد دوکانوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ فائرنگ سے جاں بحق افراد  کے لواحقین لاشیں لینے اسپتال پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے رپورٹر اسلم خان اور کیمرہ مین بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ اور اولڈ سٹی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے بعد دکانیں بند ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بولٹن مارکیٹ اوراولڈ سٹی ایریا میں فائرنگ کر دی جس کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی اور دکانیں بند ہوگئیں۔ اسپتال ذرائع نے خاتون سمیت 9 لاشیں اسپتال لائے جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ مزید افراد دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں میں شدید زخمی بھی موجود ہیں اورخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ فائرنگ اور خوف و ہراس کی وجہ سے میڈیسن کی ہول سیل مارکیٹ بھی بند ہوگئی جبکہ صرافہ بازار کے اطراف فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب ترجمان عوامی تحریک کے مطابق فائرنگ سے سندھ محبت ریلی میں شریک کئی خواتین زخمی ہوئیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
AD DESCRIPTION
AD DESCRIPTION
AD DESCRIPTION
Advertise Now!