Wednesday, May 23, 2012

میرانشاہ، ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک


شمالی وزیر ستان(سی ایم لنکس) شمالی وزیر ستان۔ امریکی جاسوس ڈرون طیاروں کے حملے میں چار افراد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے رات گئے شمالی وزیر ستان ایجنسی کے صدر مقام میرانشاہ میں ایک مکان پر حملہ کیا۔ جاسوس طیاروں نے مکان پر دو میزائل داغے جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ مقامی لوگوں نے  ملبے سے زخمیوں کو نکالنے کے بعد طبی امداد دی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!