Monday, May 21, 2012

پاکستان نیٹو سپلائی جلد بحال کرے، نیٹو کانفرنس کا اعلامیہ جاری



شکاگو(سی ایم لنکس) پاکستان نیٹو سپلائی جلد بحال کرے، دوہزار چودہ کے آخر تک نیٹو افواج افغانستان چھوڑ دیں گی۔ نیٹو کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سال وسط تک کنٹرول افغان فورسز کے حوالے کر دیا جائے گا اور دو ہزار چودہ کے آخر میں افغانستان سے نیٹو فوج کا انخلا ہو جائے گا۔ اعلامیے میں پاکستان سے نیٹو سپلائی جلد بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اکتیس دسمبر دوہزار چودہ تک افغانستان سے ایساف فورسز کا انخلا مکمل کرلیا جائے گا اور افغان فورسز مکمل طور پر سیکیورٹی کا مکمل انتظام سنبھال لیں گے۔ افغان حکومت کی سیاسی اور عملی سپورٹ سال دوہزار چودہ کے بعد بھی جاری رکھی جائے گی۔ کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات چیت میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے فوگ راسموسین نے کہا کہ افغان سیکورٹی فورسز نصف ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے قابل ہوچکی ہیں۔ دوہزار چودہ تک افغان فورسز ملک بھر کا کنڑول سنبھال لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سال دوہزار چودہ میں افغانستان میں نیٹو کا فوجی مشن ختم کردیا جائے گا۔ کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات چیت میں امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ افغان فورسز تیزی سے ملک کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دو برس کے دوران اہم کامیابیاں ملی ہیں اور طالبان کا زور توڑ دیا گیا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!