Wednesday, May 16, 2012

مسلم ليگ ن نے مجھے وزيراعظم تسليم کرليا، يوسف رضا گيلاني


 

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزير اعظم سيد يوسف رضا گيلاني نے کہا ہے کہ مسلم ليگ ن نے چيف اليکشن کمشنر کي تقرري کيلئے قائم پارليماني کميٹي کے اليکشن ميں شامل ہوکر انہيں وزير اعظم تسليم کر ليا ہے، چيف اليکشن کمشنر کي تعيناتي کسي کي خواہش پر نہيں ہوگي، يہ آئيني معاملہ ہے، نيٹو سپلائي کي بحالي زير غور ہے، جب نيٹو سپلائي بحال کرينگے تو کنٹينرز کو تحفظ بھي دے ليں گے. وزيراعظم اسلام آباد ميں پاکستان کونسل فار سائنس اينڈ ٹيکنالوجي کي تقريب کے بعد ميڈيا سے بات کر رہے تھے. وزير اعظم نے کہا کہ چيف اليکشن کمشنر کي تعيناتي کيلئے اپوزيشن ليڈر کو خط لکھا تاہم انہوں نے کہا کہ آپ کو وزيرا عظم تسليم نہيں کرتے ليکن بعد ميں مان ليا اور پارليماني کميٹي کے اليکشن ميں شامل ہوگئے، يہ الگ بات ہے کہ اليکشن خورشيد شاہ جيت گئے. وزير اعظم نے بتايا کہ بھارت سے 500 ميگا واٹ بجلي کي درآمد کيلئے بات چيت چل رہي ہے، صوبے بھي بجلي پيدا کر سکتے ہيں، ان سے پوچھا جائے کہ ايک ميگا واٹ بھي بجلي کيوں پيدا نہيں کي. وزيراعظم نے کہا کہ حکومت نہ صرف اپني مدت پوري کريگي بلکہ پيپلزپارٹي آئندہ انتخابات ميں بھي کامياب ہو گي. ايک سوال پر وزير اعظم نے کہا کہ نيٹو سپلائي کي بحالي کا معاملہ ابھي زير غور ہے، جب نيٹو سپلائي بحال کرينگے تو کنٹينرز کو تحفظ بھي دے ليں گے. انہوں نے کہا کہ ان کي سزا کے خلاف سپريم کورٹ ميں اپيل دائر کرنے کا فيصلہ ليگل ٹيم کريگي. اس سے قبل تقريب سے خطاب ميں وزير اعظم نے کہا کہ پاکستان سے ذہين ترين افراد کا بيرون ممالک جانا سنگين چيلنج ہے، مسلمانوں کو تحقيق و ترقي کے شعبہ ميں اپنا کھويا مقام واپس حاصل کرن چاہئے.وزير اعظم نے سائنسدانوں کو تحقيق پر ايوارڈز بھي ديئے.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!