
اسلام آباد
(سی ایم لنکس)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر قادر نے کہا ہے کہ رواں سال مون سون بارشوں سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیل سکتی ہے کیونکہ رواں سال شہروں میں بھی سیلاب آسکتا ہے،صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی تیاری مکمل نہیں ہے تاہم کسی بھی آفت سے نمٹنے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو موجودہ صورت حال بارے بریفنگ دی جاچکی ہے،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو مالیاتی امداد اور ریلیف سرگرمیوں بارے بھی آگاہ کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ 200 ملین روپے کے وسائل محفوظ رکھیںاور اس طرح وفاقی حکومت کو بھی50ملین روپے محفوظ رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے سوات،چارسدہ،نوشہرہ اور پشاور کے علاقے سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں،اس طرح جنوبی پنجاب،ڈیرہ غازی خان،خوشاب،سرگودھا اور بالائی سندھ میں بھی سیلاب آسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کے شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔