مہنگائی نے عوام کی مت ماردی ،نواز شریف
شکارپور(سی ایم لنکس) مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی مت ماردی، لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبر کردیا ہے ۔یہ بات انہوں نے شکارپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ اب چھ گھنٹے بجلی آتی ہے اٹھارہ گھنٹے جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھی بھائیوں کی حالت دیکھ کر مجھ دکھ ہوتا ہے، یہاں پر نہ سڑکیں ہیں اورنہ اسکول۔نواز شریف کا کہنا تھاکہ یہاں پر کچھ بھی تبدیلی نہیں آئی۔ قائد ن لیگ نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے نواز شریف کو کبھی ووٹ نہیں دیا لیکن مجھ آپ سے محبت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آج اس قوم کے بچے تعلیم حاصل نہیں کرسکتے ۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔