Saturday, May 19, 2012

ملکي سا لميت موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں خطرے ميں ہے، نواز شريف


  

حافظ آباد (سی ایم لنکس مسلم ليگ ن کے صدر مياں نواز شريف نے کہا ہے کہ ملکي سا لميت موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں خطرے ميں ہے، عوام اس حکومت کو ايک دھکا اور ديں، يہ حکومت اب رہنے کے قابل نہيں، اس ملک کو بچانے کيلئے عوام ميرے ساتھ انقلاب لائيں. مسلم ليگ ن کے جلسے کے دوران کارکنوں ميں دھکم پيل ہوئي جس کے بعد شرکاء کے درميان ہاتھا پائي ہوگئي. حافظ آباد ميں مسلم ليگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزيراعظم مياں محمد نواز شريف نے کہا کہ گيلاني صاحب استعفي? دينے کو تيار نہيں، وہ مجرم ہونے کے باوجود وزيراعظم کے عہدے پر براجمان ہيں، گيلاني صاحب کو عوام کا فيصلہ ماننا ہوگا. انہوں نے کہا کہ جو جدوجہد پرويز مشرف کے خلاف کي تھي وہي موجودہ حکومت کے خلاف کررہے ہيں، پاکستان کي سا لميت کو موجودہ حکمرانوں سے خطرہ ہے. نواز شريف کا کہنا ہے کہ اس ملک کو بچانے کيلئے عوام ميرے ساتھ انقلاب لائيں، عوام اس حکومت کو ايک دھکا اور ديں، يہ حکومت اب رہنے کے قابل نہيں. صدر مسلم ليگ ن نے مزيد کہا کہ موجودہ حکمران پاکستان کو تباہ و برباد کررہے ہيں. حافظ آباد ميں مسلم ليگ ن کے جلسے ميں نواز شريف کے خطاب کے دوران اس وقت بدنظمي ہوگئي جب جلسے ميں موجود ليگي کارکن آپس ميں لڑ پڑے اور دھکم پيل شروع ہوگئي. دھکم پيل کے بعد جلسے ميں شريک افراد کے درميان ہاتھا پائي بھي ہوئي.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!