کرپٹ افراد کو قومی اداروں کا سربراہ مقرر کیا گیا، شیخ رشید
اسلام آباد(سی ایم لنکس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس ملک کا وزیر اعظم سزا یافتہ ہو،عدلیہ اور قانون کا احترام نہ کرے تو اس ملک کے عام شہری کو انصاف کہاں ملے گا۔ جہاں وکلاء پولیس کو اور پولیس غریب غرباء کو اور با اثر افراد اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنائیں اس ملک کی اور کیا بدقسمتی ہوگی۔یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقع پر عوامی رابطہ مہم کے دوران جلسہ سے خطاب کے دوران کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی آواز ہیں اگر وہ اسمبلی میں ہوتے تو کسی کی جرات نہ تھی کہ وہ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرے۔انہوں نے کہا کہ پیسے لے کر کرپٹ افراد کو بڑے قومی اداروں کے سربراہان مقرر کیا گیا جو ادارون کو تباہ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی کی اب اسمبلی اور پاکستانی سیاست میں کوئی آواز نہیں ہے سب چور اچکے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔