Friday, May 11, 2012

نواز شریف عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، سید خورشید احمد شاہ


 

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف وفاق کے خلاف سازش کر رہے ہیں، وہ ملکی یکجہتی کے ساتھ مت کھیلیں، پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام وفاق کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے اور ان کی مذ موم کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر سنجیدہ روش اختیار کرنے اور غیر اصولی سیاست کرنے والے ناکام سیاست دان ہیں، نواز شریف عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 12 مئی کو کموں شہید کے مقام پر ہونے والا جلسہ ملک میں جمہوریت کے خلاف منافرت کی سیاست کرنے والوں کے خلاف عوام کی جانب سے منہ توڑ جواب ہو گا، جو جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کر کے اپنی سیاست کو عوام کو گمراہ کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے بحران کے اصل ذمہ دار پرویز مشرف اور نواز شریف ہیں، عوام ان سے جواب طلبی کریں کہ انہوں نے کیوں پیپلز پارٹی کی جانب سے توانائی کے بحران کے خاتمہ اور بجلی کی پیداوار کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور منصوبے ختم کر دیئے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ ممتاز بھٹو کا نواز شریف سے ملنا ان کا جمہوری حق ہے ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!