Friday, May 11, 2012

میڈیا تنقید ضرور کرے مگر اپوزیشن کا روپ نہ دھارے،کائرہ


 

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر ادارہ وزیر اعظم کا احترام کرتا ہے۔ وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت منفی تنقید کے باوجود آزادئ صحافت کا احترام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا تنقید ضرور کرے مگر اپوزیشن کا روپ نہ دھارے۔انہوں نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ صرف پیپلز پار ٹی میں ہے۔ پنجاب حکومت کے خلاف لکھنے والوں کو فوری طور پر ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم گیلانی کو دورہ برطانیہ میں سیاسی ۔پارلیمانی اور حکومتی سطح پر پزیرائی ملی۔ وزیر اعظم گیلانی اور ڈیوڈ کیمرون کی ملاقات طے شدہ وقت سے زیادہ جاری رہی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!