جھوٹ بولنا پيپلز پارٹي کا وطيرہ ہے، وزير قانون پنجاب رانا ثناء اللہ
لاہور(سی ایم لنکس) پنجاب کے وزير قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنا پيپلز پارٹي کا وطيرہ ہے، رحمان ملک شريف برادران کے خلاف ثبوت پيش کريں انہيں رسوائي کے سوا کچھ نہيں ملے گا. لاہور سے جاري بيان ميں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ کہ رحمان ملک کے بيانات عوام کيلئے تفريح کے سامان سے زيادہ کوئي حيثيت نہيں رکھتے. ان کا کہنا تھاکہ مسلم ليگ ن کے جلسوں نے کرپٹ حکمرانوں کي نينديں اڑا دي ہيں. رحمان ملک بڑھکيں مارنے کي بجائے لياري کے حالات ٹھيک کرنے پر توجہ ديں.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔