Tuesday, May 8, 2012

لاہور ہائیکورٹ کی ڈی ایس پیز ترقی کیس میں پنجاب حکومت کی سرزنش


 

لاہور(سی ایم لنکس)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ایس پی ترقی کیس میں پنجاب حکومت کی سرزنش کی ہے، چیف جسٹس کہتے ہیں حکم نہ ماننے والے کو جیل میں ریمنڈ ڈیوس والے کمرے میں بھیج دیں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شیخ عظمت سعید نے ڈی ایس پی ترقی کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ڈی ایس پی سلیم صادق کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم کو ایک سال گزر گیا مگر انہیں ترقی نہیں دی گئی۔ چیف جسٹس نے پنجاب حکومت کے وکیل کی سخت سرزنش کی۔ انہوں نے ریمارکس دئیے کہ جب تک پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی نہ ہو وہ حکم کی تعمیل نہیں کرتی۔ چیف جسٹس نے سرکاری وکیل کی طرف سے مہلت کی استدعا مسترد کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے وکلاء یہاں پکنک منانے نہیں آتے۔ انہیں پنجاب حکومت کو سنجیدہ کرنا آتا ہے۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر کل فرد جرم عائد کی جائے گی۔ کوٹ لکھپت جیل میں ریمنڈ ڈیوس کا کمرہ خالی ہے۔ حکم نہ ماننے والا وہاں جائے گا تو طبیعت صاف ہوجائے گی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!