Wednesday, May 16, 2012

بجلي گھروں کو زيادہ سے زيادہ تيل فراہم کيا جارہاہے، ڈاکٹرعاصم


        

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقي وزير پٹروليم ڈاکٹر عاصم حسين نے کہا ہے کہ بجلي کي لوڈ شيڈنگ پر قابوپانے کيلئے بجلي گھروں کو زيادہ سے زيادہ تيل فراہم کيا جارہا ہے اور پي ايس او اپني مالي مجبوريوں کے باوجود بجلي گھروں کي ضروريات پوري کر رہا ہے. جيو نيوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزير پٹروليم نے کہا کہ صدر مملکت نے بجلي کي لوڈشيڈنگ پر قابوپانے کيلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کي ہدايت کي. انہوں نے بتايا کہ تھرمل پاور پلانٹس کو زيادہ سے زيادہ تيل فراہم کيا جا رہا ہے.ڈاکٹر عاصم حسين کا کہنا تھا کہ پي ايس او خود مالي مشکلات کے باوجود بجلي گھروں کي تيل ضروريات پوري کر رہاہے. انہوں نے بتايا کہ تيل کے ساتھ ساتھ بجلي گھروں کو زيادہ سے زيادہ گيس بھي دے رہے ہيں.وفاقي وزير نے مزيد کہا کہ سرکلر ڈيٹ کا مسئلہ حل کرنے کيلئے تيزي سے کام جاري ہے اور اس کے حل ہوتے ہي شيڈنگ پر بھي مسئلہ بھي کافي حد تک قابو پايا جاسکے گا

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!