Wednesday, May 16, 2012

نيٹو اور امريکا سے تعلقات ميں اہم موڑ سے گزر رہے ہيں، وزيراعظم


.     

اسلام آبادد(سی ایم لنکس) وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے کہا ہے کہ نيٹو اور امريکا سے تعلقات ميں ہم اہم موڑ سے گزر رہے ہيں، اس حوالے سے اہم ترين فيصلے کرنے ہيں. وہ وفاقي کابينہ کے اجلاس کي صدارت کر رہے تھے جس ميں بجٹ اور نيٹو سپلائي کي بحالي کے حوالے سے غور کيا جارہا ہے. وزيراعظم نے کہا کہ ہم جذباتي فيصلے نہيں کرينگے کيونکہ يہ آنيوالے وقت ميں سودمند نہيں ہونگے، اصولي موقف پر کوئي سمجھوتا نہيں کيا جائے گا. اپنے خطاب ميں وزيراعظم نے کہا کہ دورہ برطانيہ ؛بعض افرادنے وزيراعظم آفس کااحترام کم کرنيکي کوشش کي اور ميرے خلاف برطانيہ ميں بعض سياسي کارکنوں کو احتجاج کيلئے اکسايا گيا. انہوں نے کہا کہ مخالفين اپنے تنقيدي بيانات سے عدليہ پر اثر انداز ہونے سے باز رہيں، مجھے اپيل کا حق ہے اور اميد ہے کہ ميرے ساتھ انصاف ہوگا اور يقين ہے کہ آئيني تقاضوں کے مطابق انصاف کيا جائے گا. انہوں نے واضح کيا کہ ميں کسي دھمکي سے مرعوب نہيں ہونگا ، آئين کا ہر قيمت پر تحفظ کرونگا.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!