
اسلام آباد
(سی ایم لنکس) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ممبر فنانس آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) منصور مظفر کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبر فنانس منصور مظفر پر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سی این جی سٹیشن کو غیر قانونی لائسنس جاری کرنے میں 80 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے جس پر سپریم کورٹ نے گزشتہ روز نیب کو یہ حکم دیا کہ وہ چوبیس گھنٹے میں ان کو گرفتار کریں قومی احتساب بیورو نے بدھ کے روز ان کے دفتر میں چھاپہ مار کر حراست میں لے لیا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔