صدر زرداری نیٹو سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے
اسلام آباد(سی ایم لنکس) افغانستان کے مسئلے پر نیٹو سربراہی کانفرنس بیس اور اکیس مئی کو شکاگو میں ہو رہی ہے۔ جس کی صدارت امریکی صدر براک اوباما کریں گے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے فوگ راسموسن نے صدر زرداری کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔ وزیراعظم گیلانی نے اب تصدیق کی ہے صدر مملکت اس اہم کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے صدر شکاگو کانفرنس میں خطاب کریں گے اس دوران وہ مختلف ملکوں کے سربراہان سے ملاقات بھی کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی صدر کے ساتھ امریکا جائیں گے۔ شکاگو سربراہی کانفرنس میں افغانستان میں قیام امن، غیر ملکی افواج کے انخلا ، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات ہو گی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔