Friday, May 18, 2012

پاک امریکہ تعلقات کو منظر عام پر نہیں لا سکتے،وکٹوریہ نولینڈ


واشنگٹن(سی ایم لنکس) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے نیٹو سپلائی پر بات چل رہی ہے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کو منظر عام پر نہیں لا سکتے' واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل جاری ہے۔ پاکستان سے نیٹو سپلائی پر بات   چل رہی ' ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مذاکرات کو منظر عام پر نہیں لایا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مذاکرات پر ابھی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ پاک امریکا مذاکرات کے حوالے سے میڈیا میں مبالغہ آرائی بھی کی جا رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے کوئی نیا سیکورٹی الرٹ نہیں نہیں کیا گیا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!