اے پی سی سے حکومت کوئی تیر نہیں مارسکتی ،نواز شریف
قصور(سی ایم لنکس) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ غیر قانونی وزیر اعظم کی بجٹ بلڈوز کرنے کی کوشش ناکام بنادیں گے ۔یہ بات انہوں نے قصور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔نواز شریف نے نیٹو سپلائی کھولنے کو سیاسی جماعتوں کی سبکی قرار دیا ۔انہوں نے وزیر اعظم گیلانی کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ اس طرح کی باتیں روز کرتے ہیں ۔انہوں نے موجودہ حکومت کے متعدد اقدامات کو بھی غیر قانونی قرار دیا ۔قا ئد ن لیگ نے اے پی سی میں ن لیگ کی شرکت کو بے سود قراردیتے ہوئے کہا کہ اس میں اب بھی شرکت بے کار ہوگی ۔انہوں نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری میں پیشرفت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گنڈا سنگھ بارڈر بھی کھلنا چاہیئے ۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔