Friday, May 11, 2012

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی، احتجاج کا سلسلہ جاری



لاہور(سی ایم لنکس) صدر زرداری کے حکم کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی، جگہ جگہ احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ حافظ آباد میں بچوں اور خواتین نے ریلی نکالی اورمزدوروں کے ساتھ مل کرمظاہرہ کیا۔ حافظ آباد میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف محلہ میاں داکوٹ میں کاٹن پاور لومز فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور انکے اہلخانہ نے گلے میں روٹیاں ڈال کر مظاہرہ کیا۔ ننھے بچے بھی لوڈ شیڈنگ کے خلاف نعرے لگاتے پائے گئے۔ پریم کوٹ میں بھی لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام نے ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردی۔ عارف والا میں واپڈا کے خلاف شہریوں نے مظاہرہ کیا اور ساہیوال روڈ بلاک کردی۔ تھانہ دانیوال میں کل رات نو سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!