بابر اعوان کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کیلئے عدالتی بنچ تشکیل
اسلام آباد(سی ایم لنکس) توہین عدالت کیس میں سابق وزیر قانون بابر اعوان کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کیلئے عدالتی بنچ تشکیل دیدیا گیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سولہ مئی کو سماعت کرے گا۔ بابر اعوان نے انٹراکورٹ اپیل میں چودہ مئی کو سماعت کرنے کی استدعا کی تھی تاہم عدالت کی جانب سے سماعت کیلئے سولہ مئی کی تاریخ فکس کی گئی ہے۔ بدھ کے روز چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس طارق پرویز اور جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل تین رکنی بنچ سابق وزیر قانون بابر اعوان کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔