Monday, May 21, 2012

وزیراعظم کیس' سپیکر کے پاس فیصلے کیلئے تین دن

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی  فہمیدہ مرزا کے پاس صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں۔  اگر سپیکر قومی اسمبلی نے مقررہ مدت میں کوئی فیصلہ نہ کیا تو ریفرنس خود بخود الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔  ان تین دنوں میں سپیکر وزیراعظم کو نااہل قرار دینے یا نہ دینے بارے کوئی فیصلہ نہیں کرتیں تو ریفرنس آئین کے آرٹیکل 63(2) اور 63(3) کے تحت خود بخود الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جو 90 دنوں میں فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر سپیکر وزیراعظم کیخلاف ریفرنس مسترد کردیتی ہیں اور رولنگ دیتی ہیں کہ وزیراعظم سپریم کورٹ کی جانب سے مجرم قرار دیئے جانے پر قومی اسمبلی کی بنیادی رکنیت کے لئے نااہل نہیں ہوئے تو پھر ریفرنس خود بخود ختم ہوجائے گا اور یوسف رضا گیلانی بطور وزیراعظم اپنا کام جاری رکھ سکیں گے۔  سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کا فیصلہ 25 اپریل کو جاری کردیا تھا اور اس کے تحت سپیکر قومی اسمبلی کو 30 یوم دیئے گئے تھے کہ وہ وزیراعظم کی بنیادی رکنیت کے بارے میں کوئی نہ کوئی فیصلہ کریں سپیکر کو دیئے جانے والے  30 یوم 25 مئی کو ختم ہورہے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!