Monday, May 21, 2012

شکاگو: صدر زرداری سے ہلیری کلنٹن،آسٹریلیا کے وزیراعظم کی ملاقات



شکاگو(سی ایم لنکس) شکاگو میں جاری نیٹو کانفرنس کے موقع پر صدر آصف علی زرداری سے افغانستان کے صدر حامد کرزئی ،امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور آسٹریلیا کے وزیراعظم نے ملاقات کی۔صدرآصف زرداری سے افغان صدر حامد کرزئی کی ملاقات کے موقع پر دونوں جانب سے وفود کے ارکان بھی موجود تھے۔ صدر زرداری نے افغان صدر سے علاقائی صورتحال اور خطے میں سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔۔ افغان صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں استحکام اور بحالی کے کاموں میں مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،، صدر زرداری سے امریکہ وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے بھی ملاقات کی۔ جس میں پاک امریکہ تعلقات اہم سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہیلری کلنٹن سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان ڈرون حملوں کا مستقل حل چاہتا ہے کیوں کہ ڈرون حملے ملکی خود مختاری اورعوامی جذبات کے خلاف ہیں، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مکمل امن کیلئے پاکستان کوشاں ہے،، دوسری جانب صدرزرداری کی نیٹو حکام سے ملتوی ہونے والی ملاقات بھی متوقع ہے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابرنے اصرار کیا کہ ممکن ہوا تو ملاقات کا وقت دوبارہ طے کیا جائیگا۔ نیٹو ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کا طیارہ تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے ان کی نیٹو سربراہ سے ملاقات نہیں ہو سکی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!