ترکی صحیح معنوں میں پاکستان کا خیرخواہ ہے، چوہدری نثار
اسلام آباد(سی ایم لنکس) اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ترک وزیراعظم نے مشکل وقت میں پاکستان کا دورہ کیا، ترکی صحیح معنوں میں پاکستان کا خیرخواہ ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ترک وزیراعظم طیب اردگان کے خطاب کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات کا دور چل رہا تھا ترک وزیراعظم کی آمد پر ہم نے اپنے سیاسی اختلافات پیچھے رکھ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے لئے اجنبی نہیں ہیں، پاکستان کی عوام ترکی سے بے پناہ پیار کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا ہے، ساٹھ سال سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔