Monday, May 21, 2012

نبیل گبول، چوہدری اسلم کیخلاف مقدمے کے احکامات معطل



کراچی(سی ایم لنکس) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ممبرقومی اسمبلی نبیل گبول اور ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات معطل کردیئے۔ نبیل گبول اور چوہدری اسلم نے ایڈوکیٹ الیاس خان کے توسط سے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لیاری آپریشن کے بعد جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں۔ الیاس خان نے کہا کہ ثاقب قتل اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا اور پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔ جس کے اہلخانہ نے مقامی عدالت کو گمراہ کیا ہے۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے احکامات روکیں جائیں۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مقامی عدالت کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!