Tuesday, May 8, 2012

ایبٹ آباد کمیشن کی حتمی رپورٹ چند دنوں میں


ایبٹ آباد(سی ایم لنکس)ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ رازداری کے سبب سست روی کا شکار ہے، کمیشن کے سربراہ حتمی رپورٹ کے ڈرافٹ کو رہائش گاہ پر تحریر کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حتمی رپورٹ آئندہ چند دنوں میں وزیر اعظم کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔  جسٹس جاوید اقبال حتمی رپورٹ کی تیاری کا زیادہ تر کام اپنی رہائش گاہ پر ذاتی کمپیوٹر پر کر رہے ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس جاوید اقبال رپورٹ کے بعض حصے اپنے کیبنٹ ڈویڑن کے دفتر کے کمپیوٹر پر لکھنے کے بعد اس مواد کو بھی اپنی رہائش گاہ پر لے جاتے ہیں۔ کمیشن کے دیگر ممبران اپنی رپورٹس جسٹس جاوید اقبال کو دے چکے ہیں۔ حتمی رپورٹ آئندہ چند دنوں میں وزیر اعظم کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!