عوامي طاقت کو کمتر سمجھنا کم علمي ہوگا، وہ آئين کے حتمي محافظ ہيں، جسٹس کھوسہ
اسلام آباد(سی ایم لنکس)عوامي طاقت کو کمتر سمجھنا کم علمي ہوگا، وہ آئين کے حتمي محافظ ہيں، جسٹس کھوسہ جسٹس آصف سعيد کھوسہ نے تفصيلي فيصلے کے ساتھ اضافي نوٹ لکھا ہے کہ ايگزيکٹو عدالتي حکم نہ مانے تو آئين کے دفاع کيلئے کھڑا ہونا عوام کي ذمہ داري ہے، عوام کي طاقت کو کم تر سمجھنا کم علمي ہوگا، عوام ہي آئين کے حتمي محافظ ہيں، مدعا عليہ کا رويہ افسوسناک حد تک سنگين مسئلے کي نشاندہي کے طور پر سامنے آتا ہے، ايسے سنگين مسئلے کو نہ روکا گيا تو يہ بحيثيت قوم سب کو لپيٹ ميں لے سکتا ہے. سپريم کورٹ نے وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کے خلاف توہين عدالت کيس کا تفصيلي فيصلہ جاري کرديا جس کے ساتھ عدالت عظمي? کے جسٹس آصف سعيد کھوسہ نے 6 صفحات پر مشتمل اضافي نوٹ بھي لکھا ہے. جسٹس آصف سعيد کھوسہ نے اضافي نوٹ ميں لکھا ہے کہ توہين عدالت پر کسي کو سزا دينے کا اختيار ابتدائي طور پر عوام کا اختيار ہے، عوام نے ہي آئين کے ذريعے ايسے شخص کو سزا دينے کا اختيار عدالتوں کو تفويض کيا، کوئي عدالتي حکم ماننے سے انکار کرتا ہے درحقيقت عوام کي مرضي کي نفي کرتا ہے. اضافي نوٹ ميں تحرير ہے کہ مدعا عليہ کا رويہ افسوسناک حد تک سنگين مسئلے کي نشاندہي کے طور پر سامنے آتا ہے، ايسے سنگين مسئلے کو نہ روکا گيا تو يہ بحيثيت قوم سب کو لپيٹ ميں لے سکتا ہے. جسٹس آص? سعيد نے مزيد لکھا ہے کہ ايگزيکٹو عدالتي حکم نہ مانے تو آئين کے دفاع کيلئے کھڑا ہونا عوام کي ذمہ داري ہے، ايگزيکٹو آئيني ڈھانچہ گرانے کا خطرہ مول لينے کو تيار ہوتو کھڑا ہونا عوام کي ذمہ داري ہوگي. اضافي نوٹ ميں کہا گيا ہے کہ عوام کي طاقت کو کم تر سمجھنا کم علمي ہوگا، تاريخ بتاتي ہے کہ روسي عوام کو روسي فوج پر کاميابي ملي، ہماري حاليہ تاريخ بتاتي ہے چيف جسٹس کوئي ڈويژن رکھتے تھے نہ کسي پر ان کا کنٹرول تھا، چيف جسٹس نے جنرل پرويز مشرف کے غيرآئيني اقدامات کو ماننے سے انکار کرديا تھا، اور عوام کي مدد سے پرويز مشرف کے سامنے فاتح بن کر ابھرے. تفصيلي فيصلے سے منسلک اضافي نوٹ ميں لکھا گيا ہے کہ ياد رکھيں کہ آئيني اور انصاف پر مبني کاز کو عوام سے قوت و حمايت ملتي ہے، عوام ہي آئين کے حتمي محافظ ہيں، مدعا عليہ ہماري فيڈريشن کا چيف ايگزيکٹو ہے، چيف ايگزيکٹو نے کھلے عام اور ڈھٹائي سے آئين کو ماننے سے انکار کيا.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔