توہين رسالت قانون کا غلط استعمال روکنے کے عزم پر قائم ہيں، صدر زرداري
اسلام آباد(سی ایم لنکس) صدر آصف علي زرداري نے کہا ہے کہ حکومت اقليتوں کيخلاف توہين رسالت قوانين کے غلط استعمال کو روکنے کے عزم پر قائم ہے. انہوں نے يہ بات ويٹي کن کے فادر رابرٹ ميکلوچ سے کيں، جنہوں نے ان سے ايوان صدر ميں ملاقات کي. صدر کا کہنا تھا کہ اقليتوں کے حقوق کے بھرپور تحفظ کيلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہيں. انہوں نے قرآن پاک کي بے حرمتي کے مختلف واقعات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندي اور مذہبي عدم برداشت کسي ايک مذہب، خطے يا ثقافت سے وابستہ نہيں. اس سے قبل کينيڈا کے سبکدوش ہونيو الے ہائي کمشنر مسٹر روس ہينز نے بھي صدر زرداري سے ملاقات کي.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔