Wednesday, May 16, 2012

سیاچن، گیاری سیکٹر میں مصنوعی جھیل سے پانی کا اخراج جاری


سیاچن(سی ایم لنکس)  سیاچن کے گیاری سیکٹر میں گلیشیئر کےملبے کی رکاوٹ سے بننے والی مصنوعی جھیل سے پانی کا اخراج جاری ہے اورکسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر ریسکیو آپریشن میں آج دوسرے روزبھی وقفہ کیا گیا ہے۔ مصنوعی جھیل سےگزشتہ روز سپل وے کے ذریعے پانی چھوڑ دیا گیا تھا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے میں دبے جوانوں کو نکالنے کیلئے کھدائی کے مقامات تک پانی داخل ہونے کی وجہ سے آج بھی ریسکیو میں وقفہ کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصنوعی جھیل سے سپل وے کے ذریعے پانی کے اخراج کو کنٹرول میں رکھنے کے باعث پانی مناسب مقدار میں بہہ رہا ہے تاہم کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فول پروف حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔جھیل کے پانی کےساتھ ملبے سے بہہ کر آنے والی اشیاء کونکالنے کےلیے گونگما نالہ میں دو مقامات پرلوہے کےجال نصب کردیئے ہیں۔صورت حال پر نظر رکھنے کےلے گونگما نالہ کے کنارے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ سلترو اور گونگما گاؤں کے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔







0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!