وزیر اعظم سزا، سپریم کورٹ نے آئین کی خلاف ورزی کی: اعتزاز احسن
لاہور(سی ایم لنکس)توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو تیس سیکنڈ کی سزا غلط اور غیر آئینی ہے۔ مختصر فیصلے پر وجہ بتائے بغیر سزا نہیں دی جا سکتی ۔معاملہ جلد نمٹانے کے لئے دوسرابنچ تشکیل دیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا فیصلہ غلط ہونے کے باوجودماننے سے انکار نہیں کیا۔سزا پہلے ہوگئی۔ فیصلہ بعد میں آیا۔بنچ پر دباؤ نہیں ڈال رہا۔ آئینی اعتراض اٹھا رہا ہوں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ابھی وزیراعظم گیلانی کو نااہل قرار نہیں دیا۔الیکشن کمیشن کی چابی سپیکر کے پاس ہے۔سپیکر پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتی ہیں۔ سپیکر کو دلائل دینے پڑیں گے کہ وہ ریفرنس بھیج بھی سکتی ہیں یا نہیں۔اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنے والے ججوں کو اپیل کی سماعت نہیں کرنی چاہیے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔