Sunday, May 13, 2012

شجاعت کا ن لیگ میں جانوالیوں کیخلاف نااہلی ریفرنس نہ بھیجنے کا فیصلہ


اسلام آباد(سی ایم لنکس)(ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا (ن) لیگ میں شامل ہونیوالے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کونہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ہم خیال سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے (ن) لیگ کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کرکے (ن) لیگ میں باضابطہ شمولیت کااعلان کیا تھا جس پر پارٹی کے متعدد رہنماﺅں نے چوہدری برادران کو کہا کہ ان اراکین کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے جس پر چوہدری شجاعت حسین اور پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے ان کےخلاف ریفرنس نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا۔ (ق) لیگ کی قیادت کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا تھوڑا ہی عرصہ باقی رہ گیا لہٰذا ان کے خلاف ریفرنس بھجوانا بے فائدہ ہوگا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!