
لاہور
(سی ایم لنکس) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس رئوف شیخ نے اسلم مڈھیانہ ضمانت کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ کیس جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ اس کا واقع سے کوئی تعلق نہیں لہذا درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ اس تمام معاملے کی جب پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ میں سماعت شروع ہوئی تو جسٹس رئوٹ نے معاملے پر سماعت کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر اس کیس کو نہیں سن سکتے ہیں۔ جسٹس رئوف نے اس کیس کے لیے نیا بنچ تشکیل دینے کے معاملہ پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دیا ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔