نیٹو سپلائی بحال ہونی چاہیئے،وزیر اعظم گیلانی
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بحال ہونی چاہیئے ،نیٹو ممالک کو ناراض نہیں کرسکتے ۔کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس کی صدارت وزیرا عظم یوسف گیلانی نے کی۔ اجلاس کے ایجنڈے میں سلالہ حملوں پر معافی کا معاملہ، ڈرون حملوں کی بندش، نیٹو سپلائی کی بحالی اور سیکورٹی پر وصولی کی رقم شامل ہیں۔اجلاس میں وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی بحال ہونی چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیٹو ممالک کو ناراض نہیں کرسکتا ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نیٹو سپلائی میں اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔