وزارت پاني و بجلي نندي پور پاور پراجيکٹ جلد مکمل کرے، سپريم کورٹ
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپريم کورٹ نے وزارت پاني و بجلي کو پنجاب ميں تاخير کے شکار نندي پور پاور پراجيکٹ کو جلد مکمل کرنے کا حکم دے ديا. چيف جسٹس افتخارمحمد چوہدري نے ريمارکس ديئے ہيں کہ بجلي کي لوڈشيڈنگ ايشو پر ايوان صدر کا اجلاس ايگزيکٹو کيلئے بريک ڈاو?ن ہے. چيف جسٹس افتخار محمد چوہدري کي سربراہي ميں 3 رکني بينچ نے پنجاب ميں نندي پور اور چيچو کي ملياں پاور پراجيکٹس ميں تاخير کيخلاف کيس کي سماعت کي، مسلم ليگ ن کے خواجہ آصف نے يہ مقدمہ دائر کررکھا ہے. عدالت نے وزارت پاني و بجلي کو تحريري حکم ميں کہا ہے کہ نندي پور پاور پراجيکٹ کي جلد تکميل کي جائے. چيف جسٹس نے ريمارکس ميں کہاکہ بجلي بحران اتنا شديد ہوگياکہ صدر کو اجلاس بلانا پڑا، يہ معاملہ تو ايگزيکٹو کا تھا، صدر کا اجلاس بلانا بريک ڈاو?ن ہے. وزارت قانون کے وکيل خالد رانجھا نے کہاکہ وہ کچھ اعتراضات داخل کرنا چاہتے ہيں جس کي اجازت ديتے ہوئے عدالت نے يہ ہدايت بھي کي کہ ان ذمہ داروں کي فہرست بھي ديں جو دونوں پاور پراجيکٹس ميں تاخير کي وجہ بنے. کيس کي سماعت 2 ہفتوں کيلئے ملتوي کردي گئي ہے.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔