Saturday, May 12, 2012

ن لیگ اور ہم خیال گروپ میں انتخابی اتحاد
















 لاہور(سی ایم لنکس) مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ہم خیال گروپ میں انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے پاگیا ہے۔ اس حوالے سے طے پائے گئے فارمولے پر ہمایوں اختر اور اقبال ظفر جھگڑا نے دستخط کئے۔ اس سے قبل ہم خیال مسلم لیگ کے بیس رکنی وفد نے میاں نوازشریف سے رائے ونڈ میں ملاقات کی۔ وفد میں حامد ناصر چٹھہ، ہمایوں اختر خان، سلیم سیف اللہ ، سابق وزیرخاوجہ گوہر ایوب خان، اورہارون اختر بھی شامل تھے۔ رائے ونڈ آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ہم خیال مسلم لیگ کے قائدین کا استقبال کیا۔ن لیگ کی جانب سے مذاکرات میں شہبازشریف، چوہدری نثار، اسحاق ڈار، خواجہ آصف ، اقبال ظفر جھگڑا ، سینیٹر پرویز اشرف، پیر صابر شاہ، سردار مہتاب عباسی اور ذوالفقار کھوسہ موجود رہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!