Saturday, May 12, 2012

تھرکول پراجيکٹ، ڈاکٹر ثمر مبارک کا منصوبہ مسترد نہيں کيا گيا، نويد قمر


 

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقي وزير پاني و بجلي سيد نويد قمر نے کہا ہے کہ تھرکول پاور پراجيکٹ کيلئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا منصوبہ مسترد نہيں کيا گيا، انہوں نے 150 ميگا واٹ بجلي بنانے کي تجويز دي تھي جس کا جائزہ ليا جا رہا ہے تاہم يہ منصوبہ ايکنک نے منظور کرنا ہے، سبسڈي نہ ملنے کے باعث بجلي مزيد مہنگي کرنا پڑے گي. اسلام آباد ميں ميڈيا سے بات چيت ميں سيد نويد قمر نے کہا کہ تھرکو ل پراجيکٹ پر ايک نہيں کئي منصوبے ہيں اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کوئلے سے گيس بنانے کا کامياب تجربہ کيا ہے. انہوں نے کہا کہ ملک ميں فورسڈ لوڈ شيڈنگ نہيں ہو رہي اور بجلي کي پيداوار 2 ہزار ميگاواٹ بہتر ہوئي ہے جبکہ پاني سے بجلي کي پيداوار بہتر ہو رہي ہے. وفاقي وزير پاني و بجلي نے کہا کہ بجلي کے کسي ادارے اور کمپني کي نج کاري نہيں ہوگي. وزارت خزانہ نے بجلي کي مزيد سبسڈي کي يقين دہاني نہيں کرائي اور سبسڈي نہ ملنے کي وجہ سے بجلي مہنگي کرنا پڑے گي.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!