توانائی بحران حل نہ ہوا تو احتجاج میں شریک ہو جائوں گا: نواز شریف
خوشاب(سی ایم لنکس)نواز شریف نے کہا کہ ایک جرنیل نے میری زندگی کے دس سال خراب کئے ہیں کسی جنرل کو کیوں حق پنچتا ہے کہ وہ جمہوری حکومت کو ختم کرے۔ نواز شریف نے کہا 2 یا چار دن میں توانائی بحران حل نہ ہوا تو احتجاج میں شریک ہو جائوں گاخوشاب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہمیں دونوں ادوار میں صرف ساڑھے چار سال حکومت ملی ہے لیکن ہم خوشاب کے نوجوانوں کے چہروں پر خوشیاں دیکھنا چاہیتے ہیں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے پاکستان کی تقدیر بدلی ہے کیونکہ ہمارے دور میں بھارت پاکستان سے پیچھے تھا آج پاکستان دنیا بھر میں رسوا ہو رہا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا دوسرے دور میں بھارت کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا 2 یا چار دن میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج میں شریک ہو جائوں گا کیونکہ حکومت نے میرے سارے خوابوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ انہوں نے کہا شہباز شریف خوشاب کے لوگوں کے لئے 50 کروڑ کا پیکج لانا چاہتے تھے لیکن میرے خیال میں خوشاب کے لوگوں کو 100 کروڑ کا پیکج دینا چاہیے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔