وزارت پانی وبجلی کا بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزارت پانی و بجلی نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کردیا ۔ترجمان وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ پی ایس او اور گیس کمپنیوں کو ادائیگی کیلئے سات ارب روپے جاری کر دیئے ہیں ۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی نے ملک میں بجلی کی پیداوار میں بہتری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ اب بجلی کی پیداوار گیارہ ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ وزارت پانی و بجلی نے وزارت خزانہ کو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سطح پرلانے کیلئے بائیس ارب روپے تک کی رقم جاری کرنے کا لکھا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا تھا جس میں وزارت پانی و بجلی کے حکام نے صدر کو یقین دہانی کروائی تھی کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کل تک بہتری آجائے گی جس کے بعد اب یہ اقدامات کیے گئے ہیں ۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔