Sunday, May 13, 2012

انتخابات میں کامیابی،بجلی کابحران ختم کرنا ہوگا،پرویزالہی


 

راولپنڈی(سی ایم لنکس)سینئروفاقی وزیرپرویزالہٰی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کو بتادیا ہےکہ اگربجلی کے بحران کا حل نہ نکالا توالیکشن میں ساتھ نہیں ہوں گے۔ شہباز شریف پنجاب پر واجب الا دا بجلی کا بل دیدیں تو لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی۔ راولپنڈی میں ق لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویزالہٰی نے کہاکہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں چالیس فیصد اضافہ ہو گیاہے۔اربوں روپے تندورمیں جھونک دیئے گئے۔ پرویزالہٰی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بنائے گئے دانش اسکولوں میں استاد ہیں نہ ہی طالب علم وہاں الو بول رہے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!