نوازشریف بتائیں تھرکول اورکیٹی بندرمنصوبے کیوں بند کیے،شازیہ
کراچی(سی ایم لنکس)وزیراطلاعات سندھ شازیہ مری نے کہاہےکہ نوازشریف بتائیں کہ انہوں نے اپنے دور میں کیٹی بندر اور تھر کول جیسے بڑے منصوبے کیوں بند کئے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نےکہاکہ بجلی کا بحران دیرینہ مسئلہ ہے جس کیلئے تمام سیاستدانوں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔بجلی پر سیاست کرنا مناسب نہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے بجلی کے بحران کا سخت نوٹس لیا ہے ۔شازیہ مری نے کہاکہ نواز شریف نے ہمیشہ کالا باغ ڈیم کی حمایت کی۔ سندھ سے محبت کا دعوی کرنیوالے نواز شریف بتائیں کہ شہید بینظیر بھٹوکے دور میں شروع کئےگئے منصوبے کیوں بند کئے۔ شازیہ مری نے کہاکہ اپنے دور حکومت میں نوازشریف نے سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ان کاکہناتھاکہ سندھ کے عوام نے ایک بار پھر کموں شہید میں اپنا فیصلہ سنا دیاہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔