ن لیگ پر اعتماد نہیں، ایم ایم اے بحال ہو سکتی ہے: منور حسن
لاہور(سی ایم لنکس)امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ نواز شریف وہ فیصلہ کیوں کرتے ہیں جس پر عمل نہیں کرسکتے، ن لیگ سے پہلے سے ڈسے ہوئے ہیں اب ان پر اعتماد نہیں کرسکتے۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز کے کنونشن سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مفاہمت کی سیاست شروع ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں جماعت اسلامی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے تاہم ان کی جماعت سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے حوالے سے ن لیگ کی بجائے تحریک انصاف سے بات کی جاسکتی ہے اور اگر مولانا فضل الرحمان برابری کی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں تو ایم ایم اے بھی بحال ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چار سالہ اتحادی دور میں عوام کو ٹارگٹ کلنگ بے روز گاری جیسے عذاب سے دوچار کیا ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی سابق وزیر اعظم تھے وہ اخلاقی طور پر اپناعہدہ چھوڑ دیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔