Sunday, May 6, 2012

ڈی جی خان کے دو صوبائی حلقوں میں پولنگ کل ہوگی


 

ڈیرہ غازیخان(سی ایم لنکس)ڈیرہ غازیخان کے دو صوبائی حلقوں پی پی 243 اور پی پی 245 پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی۔جس کے لئے تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں۔الیکشن کے موقع پر کل ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ڈیرہ غازیخان میں صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی 243 چار اور پی پی 245 چھ کے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی جس کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ان دونوں حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 325 ہے جن کے حق رائے دیہی کے لئے 224 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں پولنگ کے عمل کو مقررہ وقت پر شروع کرنے کےلئے پولنگ سٹاف کو ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔صوبائی اسمبلی کے ان دونوں حلقوں میں 47 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس رینجرز،بی ایم پی کے 2 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کو تعنیات کیا گیا ہے۔جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لئے رینجرز اور بلوچ لیوی فورس کو الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں الیکشن کے موقع پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے کل ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!