Thursday, May 10, 2012

گلیشیئر تلے دبے جوانوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری



اسکردو(سی ایم لنکس) سیاچن کے گیاری سیکٹر میں گلیشئیر سے جوانوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے گلیشئیر کے ملبے سے کچن میں استعمال ہونے والی چند اشیاء نکالی ہیں۔ یہ اشیاء جوانوں کے زیر استعمال رہی تھیں جو ملبے میں دبے ہیں۔ گیاری میں سردی میں کچھ کمی آئی ہے۔ دن کے اوقات میں برف پگھلنے سے کھودے گئے گڑھوں میں پانی بھرنا شروع ہوگیا ہے۔ جس سے ریسکیو ٹیموں کو شدید پریشانی کا سامناہے۔ نئی ہیوی مشینری پہنچنے کے بعد ریسکیو آپریشن میں تیزی آئی ہے۔ گلیشیئر کی بلندی، موسم کی سختی اور گلیشیئر میں موجود چٹانوں کی وجہ سے چونتیسواں روز گزرنے کے بعد بھی آپریشن میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو پائی ہے۔
  

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!